پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی جائیدادلینے سے کیوں انکار کیا؟بڑاانکشاف سامنے آگیا

Sep 22, 2024 | 09:51:AM
پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی جائیدادلینے سے کیوں انکار کیا؟بڑاانکشاف سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے 600 کروڑ کی جائیداد لینے سے کیوں انکار کیا تھا؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا۔

49 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے فلم "دل سے"سے 1998ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا،کچھ عرصہ قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پریتی زنٹا کو سیکڑوں کروڑ روپے مالیت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کہاجاتاہے کہ فلم ساز شاندار امروہی ،جوفلم ساز کمال امروہی کے بیٹے ہیں، پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی سمجھتے تھے اوروہ اپنی ساری جائیداد اداکارہ کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

پریتی زنٹا نے اس نوعیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے والد کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا ہے،میرے حالات اتنے برے نہیں ہیں کہ مجھے کسی اور کی جائیداد کی ضرورت پڑجائے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی 2004ء میں شاہ رخ خان کے ساتھ آنے والی فلم "ویر زارا" 20 سال بعد 13ستمبر کو ایک بار پھر ریلیز کی گئی ہے،یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔