گجرات: کنجاہ میں چور کی انوکھی واردات، چارپائی سمیت فرار ہوگیا

Sep 22, 2024 | 10:31:AM

(24 نیوز)گجرات کے علاقے کنجاہ میں چوری کی انوکھی واردات ، چور چارپائی سمیت فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوری کیلئے آنے والا چور چھت پر لگے جنگلے میں پھنس گیا،تکلیف سے بری طرح چیخ و پکار پر لوگوں نے چور کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  پولیس اہلکار نے چور کو ہتھکڑی لگا کر چارپائی سے باندھ دیا اور  خود سو گیا جبکہ چور موقعہ پا کر چارپائی سمیت فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش

مزیدخبریں