صحت کارڈ،خیبرپختونخواحکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب کی مقروض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صحت کارڈ اخراجات میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی مد میں اب تک 88 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں،اس رقم سے 35 لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا گیاہے۔
محکمہ صحت کے مطابق علاج کی فراہمی پر ماہانہ 2.5 ارب اور سالانہ 30 ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں، 66 فی صد مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کی خدمات حاصل کی ہیں۔