لاہور: طلباء پر تشدد کرنے والے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیاگیا

Sep 22, 2024 | 10:45:AM
لاہور: طلباء پر تشدد کرنے والے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علموں پر تشدد کرنے والے پرنسپل رانا اسرار کو گرفتار کر کےحوالات میں بند کر دیاگیا۔

  ایس پی کینٹ اویس شفیق  کے مطابق متاثرہ شہری کے والد راحیل انور کی مدعیت میں نامزد ملزم رانا اسرار کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا،بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
 خیال رہے کہ سکول پرنسپل نے آٹھویں اور نویں کلاس کے 2طالبعلموں علی تراب اور تابیل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔متاثرہ بچوں کے والد  کا کہنا تھا کہ پرنسپل نے چھڑی توڑنے کی وجہ سے طلبا پر تشدد کیا، میرے بیٹے علی تراب کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں جبکہ تابیل کی قمر اور جسم کے نچلے حصہ پر بھی نشانات موجود ہیں۔
 بچے کے والد  نصرت جعفری نے بتایا کہ  پرنسپل رانا اسرار کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی متاثرہ بچوں کے  والد نےوزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کنجاہ میں چور کی انوکھی واردات، چارپائی سمیت فرار ہوگیا