روس کا یوکرین کے 6 طویل فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملے کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے,خبرایجنسی

Sep 22, 2024 | 11:16:AM
روس کا یوکرین کے 6 طویل فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے یوکرین کے 6 نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے 177 ڈرون، 3 فرانسیسی گائیڈڈ بم اور 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کرنےکا دعویٰ کیا ہے،روس کی جانب سے  چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اوراسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔

خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سےحملہ کیا جس سے عمارت اور لوگوں کو نقصان پہنچا۔