عالیہ بھٹ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا

Sep 22, 2024 | 11:34:AM
عالیہ بھٹ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیرتک میک اپ بھی نہیں کراسکتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک میگزین کو دیئے گئے حالیہ انٹرویومیں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی  (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ) میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ میک اپ کے ساتھ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ دیر کا وقت نہیں گزارسکتیں اور سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی عارضے کے سبب مجھے کاموں میں  زیادہ وقت لگانے  میں دلچسپی نہیں ہے،مجھے لگتا ہے کہ جوہورہا ہے وہ جلدی ہوجائے اسی لیے میں میک اپ سیٹ  پر بھی 45 منٹ سے زیادہ نہیں گزارسکتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے روزبھی میک اپ آرٹسٹ نے درخواست کی تھی کہ میں انہیں تیاری کیلئے 2 گھنٹے دوں لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ میں تمہیں گھنٹے نہیں دے سکتی کیونکہ میں chill رہنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد کوتوجہ دینے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے،اس کے علاوہ وہ ضرورت سے زیادہ سرگرمی اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر  کام سرانجام دیتے ہیں۔

 عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے ہیں۔