(ویب ڈیسک)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوگیا ،دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 69 افراد موجود تھے ، اب تک 19 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ، کان میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ضرورپڑھیں:پیجرز،واکی ٹاکی حملوں کا جواب،حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل برسا دئیے
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مدانجو کمپنی کے بلاک بی اور سی میں اتوار کی صبح 9 بجے گیس دھماکا ہوا جو بڑے جانی نقصان کا سبب بنا۔