کرینہ کپورسے متاثرہوکرشوبزکی دنیامیں قدم رکھا،عائزہ خان

Sep 22, 2024 | 12:17:PM

(ویب ڈیسک)  معروف ماڈل واداکارہ عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری شروع کی تھی۔

عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرنئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں کرینہ کپور جیسا اسٹائل اپنا کر اُن کے فلمی ڈائیلاگز پر منظر کشی کی۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا؟،اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم "جب وی میٹ" کتنی بار دیکھی ہے؟

عائزہ خان کی اس ویڈیو کو جہاں مداحوں نے پسند کیا تو وہیں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اداکارہ کے اسٹائل کی بھی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"دی لیجنڈ آف مولاجٹ"صرف بھارتی ریاست پنجاب میں ریلیزہوگی

 کرینہ کپور نے سال 1999 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور رواں سال اُنہیں بالی ووڈمیں 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں