پی ٹی آئی جلسہ میں 487 کارکنوں و رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات واپس

Sep 22, 2024 | 12:56:PM
 پی ٹی آئی جلسہ میں 487 کارکنوں و رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔

کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔

30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی منسوخ کر دی گئی۔

پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ژوب میں پولیس موبائل پرحملہ ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید