(زین مدنی)نامورگلوکار،موسیقار اورقوال استاد نصرت فتح علی خان کے انتقال کے27 برس بعد ان کی آواز میں ریکارڈ کی گئی آخری البم "چین آف لائٹ" ریلیز کر دی گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے پیغام کے مطابق 30 برس سے زائد عرصے سے گمشدہ البم "چین آف لائٹ" ریلیز کردی گئی ہے،انسٹا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں موسیقار پیٹر گیبریئل نے اس گمشدہ البم کی ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز کے آرکائیو سے دوبارہ دریافت کی کہانی بیان کی ہے،البم ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر"ریئل ورلڈ ریکارڈنگ اسٹوڈیوز" کے اکاؤنٹ پردستیاب ہے۔
41 منٹ پر مشتمل یہ البم 1990ء میں "ریئل ورلڈ اسٹوڈیوز "میں ریکارڈ کی گئی تھی جس میں 4 قوالیاں شامل ہیں جن میں یا اللّٰہ یا رحمان، آج سکھ متراں دی، یا غوث یا میر اور خبرم رسید امشب شامل ہیں۔