لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جائے گا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا واضح اعلان

Sep 22, 2024 | 13:05:PM

(24 نیوز )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو  ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا اور اس کے لیے جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے اور اس کے لیے لبنان، اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ 

انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ جنگ طویل ہوگئی ہے، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں، جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ غزہ کے لوگوں کی زیادہ مدد نا کرنے پر افسردہ ہوں اور اس کی وجہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں۔

ضرورپڑھیں:ایران :کوئلے کی کان میں دھماکا ،28 افراد جاں بحق ،17زخمی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر برطانیہ میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔

مزیدخبریں