تونسہ : 10 کروڑ مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ، ملزم گرفتار

Sep 22, 2024 | 13:35:PM
تونسہ : 10 کروڑ مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں محکمہ وائلڈلائف نے تونسہ سے نایاب نسل کا عقاب برآمد کیا گیا ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا ، وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے، برآمد کیا جانے والا نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے زائد ہے، برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔ 

پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے محکمے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں، متعددجانوروں اور پرندوں کا علاج کراکے اُن کی جان بچالی گئی۔