(ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں ان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم بھی دکھائی جائے گی۔
جانی ڈیپ کی فلم "موڈی"مشہور بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 گھنٹوں کی کہانی بیان کرتی ہے جس میں 1916 کے جنگ زدہ پیرس کا پس منظر دکھایا گیا ہے،فلم کی کہانی کے مطابق موڈیلیانی کو پولیس سے بچنے کے لیے بھاگنا پڑتا ہے،وہ اپناکیریئر چھوڑنے اور شہر سے فرار ہونے کا سوچتاہے ہیں لیکن ساتھی آرٹسٹ کے باعث اس فیصلے میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے،اس فلم میں فرانسیسی اداکار انٹونیا ڈسپلاٹ اوررکارڈو اسکامارسیو بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان کی"گمشدہ البم"انتقال کے17 برس بعدریلیزہوگئی
فلم "موڈی"کا پریمیئر سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم میں ہوگا جہاں ویگو مورٹینسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا،روم فلم فیسٹیول 16 سے 27 اکتوبر تک ہوگا۔