وفاقی پولیس نے ریڈ زون کو سیل کر دیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کرتے ہوئے علاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں، جن میں سرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، اور میریٹ چوک شامل ہیں، ان علاقوں میں پولیس کی جانب سے کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ، جناح ایونیو پر بھی خاردار تاریں لگا کر فضل حق روڈ اور چائنہ چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہےجبکہ ریڈ زون کی سکیورٹی کے حوالے سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور عافیہ صدیقی رہائی مہم کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
وفاقی پولیس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے گا، جس کے لیے اہم مقامات پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔