کانگو وائرس سے مزید ایک ہلاکت، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

Sep 22, 2024 | 14:47:PM
کانگو وائرس سے مزید ایک ہلاکت، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شکار 16 سالہ نوجوان آج انتقال کر گیا، خان محمد نامی نوجوان کو گزشتہ شب تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شکار 16 سالہ خان محمد نامی نوجوان آج انتقال کر گیا، ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق نوجوان کے ٹیسٹ رپورٹس پازیٹو آئے ہیں، بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جن میں ایک مشتبہ مریضہ بھی شامل ہے۔ صوبے بھر میں اب تک 35 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،  محکمہ صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔