انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی:وزیراعظم

عوام مہنگائی میں کمی،اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں،جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

Sep 22, 2024 | 16:30:PM
 انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی،وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ عوام مہنگائی میں کمی،اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں،جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی عوام سے کئے وعدے پورے کرنےکا وقت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہےکہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی ،عوام مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں ،جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے مزیدکہا ہے کہ  جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی عوام سے کئے وعدے پورے کرنےکا وقت ہے ،سیاسی افراتفری میں قوم و ملک کابہت وقت ضائع ہوگیا، مزیدنہ کریں،ہم سب کا اصل ہدف یہ ہونا چاہیے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

وزیر اعظم شہبا شریف نے کہا ہے کہ گالی، گولی، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہوگی نہ معاشرت، ہر صوبہ، ہر ادارہ عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔