(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات سامنے آنے پر امریکی صحافی کی منگنی ٹوٹ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیویا نوزی ،جو اس وقت امریکی میگزین کی سیاسی رپورٹر ہیں، کی منگنی پولیٹیکو کے ریان لزا سے 2022 میں ہوئی تھی تاہم اب ریان نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کہاجارہاہے کہ اولیویا نوزی کے مبینہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات تھے جس پر امریکی میگزین نے انھیں طویل رخصت پر بھیج دیاتھا،اب اولیویا نوزی کے 50 سالہ منگیتر ریان لزا نے بھی منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی کوریج میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ،اسرائیل تعلقات؟یروشلم پوسٹ نے بھی عمران خان کو "مسیحا" قرار دیدیا
خاتون صحافی نے بھی اعتراف کیا تھاکہ ان کے صدارتی مہم کے دوران رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات ذاتی نوعیت کے ہوگئے تھے،رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدارتی الیکشن سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔