سوات، پولیس موبائل پر دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق،3زخمی

Sep 22, 2024 | 18:05:PM
سوات، پولیس موبائل پر دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق،3زخمی
کیپشن: دھماکے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24)سوات میں پولیس موبائل پردھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق ، 3زخمی ہو گئے،صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب پولیس موبائل پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں کانسٹیبل برہان شہید جبکہ3اہلکار سرزمین،حسین گل اور امان اللہ زخمی ہوگئے ،زخمیوں اورشہید  پولیس اہلکار کی میت کوسیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت  کی اور شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت ، ورثا سے اظہار افسوس کیا،صدر مملکت نے کہاکہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ اِنسانیت کے دُشمن ہیں۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے تھانہ مالم جبہ کی حدود میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی، محسن نقوی کاکہناتھا کہ شہید پولیس اہلکار برہان خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا،خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوت شہید  برہان خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے کملا ہیرس کےساتھ ایک اورمباحثہ کرنے سے انکار کردیا