معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان کا اعلان

Sep 22, 2024 | 18:41:PM

(24 نیوز) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے، وہ 6 اور 7 اکتوبر کو کراچی جبکہ 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور میں اور 19، 20 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اجتماعات میں عوام کی سوالات کے جواب بھی دیں گے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دورہ پاکستان کا اعلان کیا، پاکستان آمد سے متعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر پاکستان آرہا ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں: آپ کا موبائل پھٹ جائے گا اور آپ مرجائیں گے

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے لو گ ان کی بے پناہ مذہبی خدمات کے باعث جانتے ہیں، انہوں اپنے اجتماعات میں دعوت و تبلیغ کے ذریعے بے شمار لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔

مزیدخبریں