3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کے نوٹسز جاری

Sep 22, 2024 | 18:48:PM

(24نیوز)  کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مقیم 3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) نے پاکستان تحریک انصاف اور آزاد سنیٹرز کو لاجز خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیئے ہیں، تینوں سنیٹرز رواں سال مارچ میں 6 سال مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے جن میں فدا محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ دلاور خان اور مرزا محمد آفریدی آزاد رکن تھے،سینٹ کی رکنیت کھونے کے بعد تینوں سنیٹرز پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کی اہلیت کھوچکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے سر کاری اقامت گا ہیں خالی نہیں کیں۔

سابق سنیٹر مرزا محمد آفریدی فیملی سوٹ نمبرH.OO1، فدا محمد فیملی سوٹ نمبر J.011 جبکہ دلاور خان فیملی سوٹ نمبر H.110میں مقیم ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز ارشد آفریدی نے تینوں سابق سنیٹرز کو اقامت گاہیں خالی کرنے کے باضابطہ الگ ا لگ نو ٹس جاری کر دیےہیں،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 12دن کے اندر یہ فیملی سوٹس خالی کئے جائیں، اپنے واجبات بھی کلیئر کریں اور فیملی سوٹ ہینڈ اوور کریں بصورت دیگر کیس سی ڈی اے مجسٹریٹ کو بھیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کے بڑے بجٹ کی موجودگی میں بنیادی ضروریات پاکستان میں نہیں:حافظ نعیم الرحمان

مزیدخبریں