چھٹی نہ ملنے پر پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے پر خود کو گالی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پنجاب کے ضلع و ہاڑی کے شہر بورے والا میں ایک پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے پر اپنی جان لے لی ،ریسیو ذرائع کے مطابق کانسٹیبل لئیق احمد نے خود کو سینے پر گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لئیق احمد کام کے دباؤ اور چھٹی نہ ملنے پر دل برداشتہ تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر ساہیوال منتقل کردیا گیا،جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لئیق احمد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 اور حوا کی بیٹیاں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں