سٹیٹ بینک کے منافع میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ جاری

Sep 22, 2024 | 19:05:PM

(24 نیوز) گزشتہ مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کےمنافع میں ریکارڈ 209 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اس کی آمدنی 3.4 ٹریلین روپے تک پہنچی تھی جبکہ مالی سال 2023 میں یہ آمدنی صرف 1.1 ٹریلین روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سستی سواری ہوگئی مزید سستی،ریلوےکرایوں میں زبردست کمی کا اعلان

اس نمایاں اضافے کی بدولت سٹیٹ بینک کی آمدنی میں 2.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ مالی سال 2023 کے مقابلے میں 209.09 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ بینک کی کارکردگی میں بہتری اور مالی پالیسیوں کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں