پی ٹی آئی والوں کا انقلاب صرف پولیس والوں کی مار تھی: عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) والوں کا انقلاب صرف پولیس والوں کی مار تھی،لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ جب ہوتا تھا ،تب پھر بھی کچھ لوگ نظر آتے تھے لیکن کل گلیاں سنسان ہی دیکھی گئیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے مسلم لیگ کے رہنما میاں ارشد علی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں پر کارکنان کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا،اس موقع پر چیئر مین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان ،سینیٹر مسلم لیگی رہنما میاں عبداللہ ارشد کی بھی موجود تھے۔
عظمیٰ بخاری نے شاہدرہ کے ترقیاتی فنڈ کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ سرکاری معاملات کے کاموں میں تاخیر ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مجھے کہا کہ میں آپ کو آگاہ کروں کہ 125 ارب کے فنڈ کے ساتھ لاہور کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کروائی جائے گی،لاہور کی کوئی سڑک ،محلہ اب کچا نہیں رہے گا،شاہدرہ کی ہر ٹوٹی سڑک تعمیر کروائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے کل دیکھا کہ ایک فتنہ جماعت نے ہر بار ملک میں بہتری آنے سے روکنا ہے ،ان کا انقلاب صرف پولیس والوں کی مار تھی،اس بات پر کوئی شک نہیں کی مریم نواز صاحبہ نے اپنے مخالفین کو سمجھا دیا کہ ذہانت کسے کہتے ہیں ،لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ جب ہوتا تھا تب پھر بھی کچھ لوگ نظر آتے تھے لیکن کل گلیاں سنسان ہی دیکھی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گنڈا پور کا جلسہ میں بات نہ کرنا مریم نواز صاحبہ کی کامیابی کی نشانی ہے،ہم نے کل جلسہ کی کھلی آزادی دی کہ باہر آو لیکن صورتحال آپ کے سامنے تھی،لاہور کی عوام کو مریم نواز کی کارکردگی پر یقین ہے،خیبر پختونخوا کے نصیب میں گنڈا پور جیسے لوگ لکھ دئے گئے ہیں، جو 6 ماہ میں مریم نواز نے کر کے دکھایا آج تک 6 سال میں وہ کوئی نہ کر سکا،جلسہ میں آنے والے ڈھائی سے3ہزار لوگوں کو کل اپنے حال پر چھوڑ کر بھاگ گئے،اس ملک میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلی مریم نواز نے کل پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو لائن میں لگا کر سیدھا کیا،کل بھی جس جس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان سب لوگوں سے سختی سے نپٹا جائے گا،پنجاب کے اندر سیاست کرنی کے تو قانون کے اندر کرنی ہو گی،کل پی ٹی آئی کا مکمل طور پر ایکسپوز کر دیا گیا ،اگر لاکھوں کا جلسہ ہوتا تو یہ سٹیج چھوڑ کر یوں نہ بھاگتے ،سوشل میڈیا پر فیک پوسٹس لگائیں گئیں اور لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے حوالے سے اسرائیل کے اخبار میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کے اسرائیل سے خفیہ تعلقات تھے اور وہ اسرائیل کو ماننے کے لئے بھی راضی تھا،ان کا کہناتھا کہ اسرائیل کے اخبار میں لکھا گیا کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات کرتا تھا اور مختلف صحافیوں کے گروپ کو عمران خان نے اسرائیل بھجوایا۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کے بڑے بجٹ کی موجودگی میں بنیادی ضروریات پاکستان میں نہیں:حافظ نعیم الرحمان