فیس بک کے بانی زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

Sep 22, 2024 | 20:20:PM
فیس بک کے بانی زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیس بک کے بانی سربراہ مارک زکربرگ کی جان سینا سے ہاتھا پائی کے مناظر وائرل ہوئے ہیں، یہ مناظر دراصل ری بین  سمارٹ گلاسز کے اشتہار کی شوٹنگ کے ہیں۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے پیرنٹ ادارے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جان سینا سے ہاتھا پائی کے مناظر وائرل ہوئے ہیں، ویڈیو دراصل ری بین سمارٹ گلاسز کے اشتہار کی شوٹنگ کے ہیں،اس ہائی پروفائل اشتہار میں مارک زکربرگ اور جان سینا کے ساتھ بینسن بون اور میتھیو وان نے بھی حصہ لیا ہے۔

اشتہار میں وہ مناظر پیش کیے گئے ہیں جو  سمارٹ گلاسز نے ریکارڈ کیے ہیں،میٹا نے رے بین کی پیرنٹ کمپنی ایزیلور لگزوٹیکا سے اپنی پارٹنرشپ کی تجدید کی ہے،اس کا مقصد فیشنیبل آئی ویئر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو سمونا ہے،جان سینا ایکٹر، بینسن بون گلوکار اور میتھیو وان فلم میکر ہیں،یہ اشتہار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جدید ترین اسمارٹ گلاسز کس حد تک جاسکتے ہیں اور ہم جو کچھ دیکھتے ہیں اُسے کس طرح ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

2019 میں میٹا اور ایزیلور لگزوٹیکا نے رے بین سمارٹ گلاسز کے دو ورژنز کی لانچنگ کے لیے اشتراکِ عمل کیا تھا, اِن دو بڑے اداروں کے درمیان اشتراکِ عمل کا اعلیٰ درجے کے کاروبار کی دنیا میں خیر مقدم کیا گیا تھا،مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہم سمارٹ گلاسز کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اسٹائلش بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپکا موبائل پھٹ جائے گا اور آپ مرجائیں گے