عائشہ عمر اور شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں، خواتین کو مشورہ

Sep 22, 2024 | 20:29:PM

(24نیوز)  پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور سابقہ میزبان شائستہ لودھی نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔

سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے عائشہ عمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی،عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات خواتین بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں ہونے والے حالت کا ذمہ دار اپنے مردوں کو ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ ان پر منحصر کرتی ہیں،اسی حوالے سے شائستہ لودھی نے اپنے والد کے بارے میں ایک قصہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور وار ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے ہوئی جبکہ میرا ماننا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں پر الزام دینا گیا ہے۔

شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنے اہلخانہ سے متعلق کہا کہ بڑا خاندان ہونے کے باعث والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں،عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے اس معاملے پر خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے خود کام کریں اور اپنے فیصلے خود کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپورسے متاثرہوکرشوبزکی دنیامیں قدم رکھا،عائزہ خان

مزیدخبریں