’کواڈ‘سربراہ اجلاس میں جوبائیڈن کا مائیک کُھلا رہ گیا، چین سے متعلق ریمارکس پر سب حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی شہر ڈیلاویئر میں چار ملکی اتحاد ’کواڈ‘ کے سربراہ اجلاس کے دوران ایک دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب مائیکروفون کھلا رہ گیا، امریکی صدر جو بائیڈن کے سنسنی خیز ریمارکس سے رپورٹرز کے وارے نیارئے ہو گئے۔
اجلاس کے دوران ایک مختصر وقفے کے دوران مائیکروفون کھلا رہ گیا جس کا امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی اندازہ نہیں ہوا، انہوں نے اجلاس میں شریک بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی، جاپانی وزیرِاعظم فومی کشیدا، اور آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’چین نے ناک میں دم کر رکھا ہے‘‘ اور اس کی جانب سے مسابقت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صدر بائیڈن نے اس موقع پر سخت پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کیا جا سکے، جب حکام نے انہیں مائیکروفون کے کھلے رہنے کی نشاندہی کی تو تمام اراکین چوکنے ہو گئے۔
صدر بائیڈن نے سیاسی اور معاشی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’چین سے شدید مسابقت کا سامنا ہے‘ اور اس کے حل کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان کا دورہ کرینگے؟ شیڈول سامنے آ گیا
بعد ازاں، مائیکروفون بند کر دیا گیا، لیکن کھلے مائیکروفون سے نکلنے والی باتیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں، خبررساں اداروں کی جانب سے امریکی صدر کے ریمارکس کو مختلف زاویوں سے پیش کیا جا رہا ہے۔