نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سےبڑی کارروائی،بی آرٹی پشاورانکوائری میں168.5ارب ریکور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) نے 25 سالہ تاریخ میں ایک ہی پراجیکٹ میں بڑی ریکوری کرکے قومی خزانے کو بی آرٹی پشاور سے 168.5 ارب روپے کی بچت کروادی۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیےکے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے بی آرٹی پشاور کے معاملے میں 168.5 ارب روپے کی بڑی بالواسطہ ریکوری کی،اس کامیابی کے دوران نیب نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5 ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروایا،نیب آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا،جب بی آرٹی کے کنٹریکٹ کی غیر قانونی ایوارڈنگ اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کے الزامات سامنے آئے،نیب کی حالیہ قیادت نے تحقیقات کو تیز کیاجس کے نتیجے میں 108.5 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی تحقیقات نے یہ ثابت کیا کہ کنٹریکٹ میں شامل 6 منصوبے غلط طریقے سے چند مخصوص کمپنیوں کو دیے گئے،کمپنیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور تقریباً ایک ارب روپے بغیر کام کے حاصل کیے،نیب تحقیقات میں 400 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جس سے مزید شواہد ملے۔
اعلامیے کے مطابق کنٹریکٹرز نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کو جعلی گارنٹیاں جمع کرائی تھیں،پی ڈی اے کے دعوے کے مطابق 86 ارب روپے کا ہرجانہ بھی طلب کیا گیا،کنٹریکٹرز نا تو کام 6 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا اور نا ہی غیر ملکیوں کمپنیوں نے پاکستان آکر منصوبے پر کام کیا،کنٹریکٹرز نے بوگس آڈٹ رپورٹ جمع کروائی، ایس ای سی پی نے ان بوگس آڈٹ رپورٹ کی تصدیق بھی کی۔
نیب نے غیر ملکی کمپنیوں کو انکے سفارت خانوں کے ذریعے شامل تفتیش کیا ،کنٹریکٹرز نے تعمیراتی کام کی لاگت میں اضافے اور معاہدے کی مطابق ادائیگیوں میں تاخیر پر سود کی ادائیگی کی بنیاد پر 5 ارب کا دعویٰ بھی کی ، نیب تحقیقات کی وجہ سے پراجیکٹ کو اصلی لاگت پر مکمل کروا کر قومی خرانے کی 9 ارب کی بچت کی گئی تاہم نیب کی کاروائیوں کی بدولت یہ پروجیکٹ اصل لاگت پر مکمل کر کے مزید 9 ارب روپے کی بچت کی گئی۔
نیب کی تحقیقات کیوجہ سے کنٹریکٹرز نے پی ڈی اے کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیے کی درخواست کی، اس نتیجے میں صرف 2.6 ارب روپے کی ادائیگی پر معاہدہ طے پایا،اس معاہدے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے تمام کیسز بند کر دیےجس سے قومی خزانے کو ایک بڑی رقم بچائی گئی جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کے منافع میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ جاری