جمہوری وطن پارٹی اسلام آباد کے صدر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمہوری وطن پارٹی اسلام آباد کے صدر پر نامعلوم افراد مبینہ فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
درخواست گزار فضل خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ سنگجانی کی حدود میں پیش آیا جہاں نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو رکوایا،فضل خان کا کہنا ہے کہ گاڑی سے نکل کر موٹرسائیکل سواروں کو دھکا دیا اوربھاگ گیا،حملہ آوروں نے پیچھے سے چار گولیاں چلائیں جوکہ ہمیں نا لگ سکیں،پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:امن فورس اور مسلح افرادکےدرمیان جھڑپ،2 رضاکار جاں بحق،5 زخمی