بھارت جانے والے کسی سکھ یاتری میں کورونا کی علامات نہیں تھیں ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

Apr 23, 2021 | 00:17:AM
بھارت جانے والے کسی سکھ یاتری میں کورونا کی علامات نہیں تھیں ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بھارتی پراپیگنڈے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکا بیان بھی سامنے آگیا۔
ڈاکٹر عامر احمد نے کہاکہ پاکستان سے بھارت جانے والے کسی سکھ یاتری میں کورونا کی علامات نہیں تھیں ،سکھ یاتری پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بھارت واپس گئے ۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہاکہ بھارتی میڈیا کا واپس جانے والے بیشتر سکھ یاتریوں کاکورونا میں مبتلا ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے صحت مند واپس گئے ، ان کاکہناتھا کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کوئی نئی بات نہیں ۔