مجھے شرمندگی ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئے تھی ، شاہد خاقان عباسی 

Apr 23, 2021 | 00:22:AM
مجھے شرمندگی ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئے تھی ، شاہد خاقان عباسی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ ایوان میں بڑی بڑی باتیں ہو جاتی ہیں لیکن سپیکر جانبدار نہیں ہوتا، مجھے شرمندگی ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئے تھی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن ملک کے مسائل اٹھاتی ہے، قومی اسمبلی میں عوام کے مسائل پر بحث ہوتی ہے، سپیکر اسد قیصر نے 3 سالوں میں اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دی ، سپیکر اسد قیصر قراردادکو دھونس سے پاس کراناچاہتے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر جیل میں تھے، پیپلزپارٹی ایوان میں موجود نہیں تھی ، میں سینئر تھا، بات کرنے کی اجازت مانگی تھی ، مجھے شرمندگی ہے ایسی بات نہیں ہونی چاہئے تھی ،ان کاکہناتھا کہ سپیکر کا یہی رویہ رہا ہے اپوزیشن کو بات نہیں کرنے دیتے ، ہم ایوان میں عوام کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے آتے ہیں ،ایوان میں بڑی بڑی باتیں ہو جاتی ہیں لیکن سپیکر جانبدار نہیں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف لندن علاج کرانے گئے ہیں ، نوازشریف وہاں رہ کر بڑی بامقصد سیاست کررہے ہیں ، نوازشریف نے سیاست کا بیانیہ بدل دیاہے۔