کورونا وائرس کے باعث  ملک بھر میں مزید144اموات

Apr 23, 2021 | 09:30:AM

(24 نیوز)کورونا وائرس کے باعث  ملک بھر میں مزید144اموات اور5ہزار870نئےکیسز  رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار576، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار29، دارالحکومت اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، صوبہ بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر  میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر ریلیز

مزیدخبریں