ہائیکورٹ : شہباز شریف کی ضمانت منظوری کا آرڈر جاری

Apr 23, 2021 | 10:24:AM
ضمانت منظوری کے آرڈر جاری
کیپشن: ضمانت منظوری کے آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ ضمانتی مچلکے لے کر احتساب عدالت روانہ ہو گئے۔لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 میں شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    احتساب عدالت، شہباز شریف کےریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع