(24 نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کیئر سینٹر میں آگ بھڑکنے سے کورونا وائرس میں مبتلا13 مریض ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ آئی سی یو کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔یہ افسوسناک واقعہ آج صبح 3 بجے پیش آیا جس کے سبب13 افراد کی موت ہوگئی۔ تشویشناک حالت میں ان مریضوں سمیت 21 مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔آتشزدگی کے باعث مرنے والوں میں 8مرد اور 5خواتین شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں6 بوڑھے افراد تھے۔فائر بریگیڈ نے آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پالیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے2 لاکھ فی کس اورمتاثرین کیلئے50 ہزار فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ دو دن پہلے ہی مہاراشٹر کے ایک ۰سپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے کم از کم 22 کورونا وائرس کے مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا افراد کا دوسروں سے میل جول رکھنا حرام ہے، سعودی مفتی اعظم