وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر  ترکی روانہ 

Apr 23, 2021 | 11:32:AM
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر  ترکی روانہ 
کیپشن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے تین روزہ سرکاری دورے  کے اختتام کے بعد  دو روزہ دورے پر  ترکی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارت خارجہ کےحکام نے الوداع کیا۔شاہ محمود قریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس دوران ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے کی نشاندھی کرنے والے کیلئے10ہزارڈالر انعام کا اعلان