(24نیوز)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قراداد قومی اسمبلی میں پیش ہو چکی ، ایم پی او کے تحت گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے، اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں۔۔۔وفاق نے تجویز دیدی