کراچی : محکمہ موسمیات کی دو روز تک گرمی میں شدت کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور خشک رہے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد اور شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی بیڑا بغیر اجازت سمندری حدود میں داخل، بھارت کا سخت اعتراض