(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے الزامات کو فرضی قرار دیدیا، ثابت ہوگیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے مقاصد کے لئے ہمیشہ استعمال کرتی رہی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظوری کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں۔۔۔وفاق نے تجویز دیدی