توشہ خانہ ریفرنس: احتساب عدالت کا نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم  

Apr 23, 2021 | 13:06:PM

(24نیوز)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے چئیرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کے شئیرز فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت سے اشتہاری ملزم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر فیصلے کی استدعا کی جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ جن جائیدادوں پر اعتراض نہیں آیا ان کی فروخت کا آرڈر دے دیں گے۔نیب نے درخواست دی کہ جائیداد ضبطگی کے احکامات کو بھی 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور نواز شریف نے ابھی تک جان بوجھ کر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا لہذا قانون کے مطابق مجاز اداروں کو ضبط کی گئی جائیداد کی نیلامی کے احکامات جاری کئے جائیں۔  عدالت نے مزید حکم دیا کہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی تیس دن کےاندر نیلام کی جائیں ،  پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں۔جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی۔

یاد رہے احتساب عدالت نے نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں 17 اگست 2020 کو اشتہاری قرار دیا جبکہ یکم اکتوبر کو جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:   شہباز شریف کا عوام کیلئے خصوصی  پیغام 
 

مزیدخبریں