فلسطینی  سفارت خانہ کے  کونسلر کورونا کے باعث انتقال کر گئے 

Apr 23, 2021 | 13:18:PM

(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال ہو گیا۔

بھارتی ٹی وی چینل کےمطابق فائق حمزہ  کی عمر 63 سال تھی۔ ان کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی ، جس کے نظم ونسق کی ذمہ داری جمعیۃ کووڈ ہیلپ ٹیم نے انجام دی۔ جمعیتہ علمائے ہند کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان کی وفات 21اپریل کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ہوگئی تھی، ہندستان میں ان کے اہل خانہ موجود تھے،لیکن انکی تدفین کیسے اور کہاں ہو، یہ بڑا مسئلہ تھا ۔چنانچہ اس کے حل کے لئے سفارت خانہ کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرازق ابو جازیرنے جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے رابطہ کیا۔ مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کی پوری ٹیم نے اس عمل کو انجام دیا ۔ ان کی لاش ہسپتال سے مولانا عظیم اللہ صدیقی اور ماسٹر شفیع اللہ نے ایمبولینس کے ذریعہ دفتر جمعیۃ علماء ہند پہنچائی اور وہان پر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ان کی نماز جنازہ مولانا کلیم الدین قاسمی سیئنر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند  کی امامت میں اد ا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں دفترکے سبھی ذمہ داران و  عملہ موجود  تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: آتشزدگی سے آئی سی یو میں داخل کورونا کے13مریض ہلاک

مزیدخبریں