معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا: عثمان بزدار

Apr 23, 2021 | 13:11:PM
 معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذر کیا گیا، بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن ایک پائی کا بھی فائدہ نہ ہوا، مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلی میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل پر محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔خیال رہے  اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط کرنے کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لانا ضروری ہے، شعبہ معدنیات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہماری حکومت نے اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے، کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے، معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا، مقامی معدنیات کے استعمال سے انڈسٹری کو فروغ اور روزگار کے مواقع میسرہوں گے، مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت سنبھل نہ پائی، ڈاکٹروں نے ڈرپ لگا دی