وزیراعظم نےکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

Apr 23, 2021 | 14:24:PM
وزیراعظم نےکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔ این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر دکھایاجارہاہے کہ بھارت میں صورتحال تشویشناک ہے، کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال پہلےہسپتالوں کی استعداد بڑھائی تھی، ہسپتالوں کی استعداد نہ بڑھاتے تو بھارت جیسی صورتحال ہوتی، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئےگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماسک پہننے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتاہے، گھرسےباہرجاتےہوئےماسک کااستعمال لازمی کریں ، کورونا کو روکنے کیلئے شہر بند کرنا پڑے گا، مجھے آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن سے کتنی دیر بچ سکتے ہیں یہ آپ پر انحصار کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی لہر میں پاکستان واحد ملک تھا جہاں مساجد کھلی تھیں، مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے  سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج بھی سڑکوں پر نکلےگی، پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی، قوم ملکر مقابلہ نہیں کرےگی ہم اس وبا سے نہیں جیت سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: آؤٹ ڈور ڈائننگ پر  پابندی. 5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں سکول بند  رہیں گے: اسد عمر