حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے،قمر  زمان کائرہ

Apr 23, 2021 | 14:59:PM
حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے،قمر  زمان کائرہ
کیپشن: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر  زمان کائرہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر  زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمر  زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟۔ پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کر کے حکومت پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے۔ قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹا کر کسی کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی کارکردگی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔صدر پی پی وسطی پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے کسی ممبر کو بولنے کی اجازت نہ دے کر پارلیمانی روایات سے بھونڈامذاق کیا گیا ۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں نہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بطور کسٹوڈین چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فلسطینی  سفارت خانہ کے  کونسلر کورونا کے باعث انتقال کر گئے