مریم نواز کی کل کراچی پرواز

Apr 23, 2021 | 17:40:PM
مریم نواز کی کل کراچی پرواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کل تین بجے کراچی پہنچیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ انکے شوہر کیپٹن (ر)صفدر،طلال چوہدری سمیت ن لیگ کی اعلی ٰقیادت ہوگی ۔مسلم لیگ کی نائب صدر افطاری مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر کریں گی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ ہفتہ کی شب رات دس بجے بلدیہ چاندنی چوک میں منعقدہ جلسے سے اہم خطاب کرینگی ۔جلسے میں شرکت کرنے والوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ھدایت کی گئی ہے۔ انشااللہ نواز شریف کے چاہنے اور محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد کراچی میں ہے انھیں دعوت کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے حق سمجھ لیا ہے کہ ہماری زندگی تباہ کرے: جسٹس فائز عیسٰی