بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟ راجا پرویز اشرف

Apr 23, 2021 | 17:57:PM

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سوال اٹھادیا۔
اسمبلی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ حکومت نے ٹی ایل پی سے کیا معاہدہ کیا تھا۔
پی پی رہنما نے مزید سوال اٹھایا کہ پہلے ٹی ایل پی سے جو معاہدہ ہوا، اس پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد کیو ں نہیں کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی کل کراچی پرواز

مزیدخبریں