فکر پاکستان کیخلاف کوئی بھی قدم پاکستان کی اساس کیخلاف ہوگا ، پرویز الٰہی 

Apr 23, 2021 | 18:16:PM

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ فکر پاکستان کیخلاف کوئی بھی قدم پاکستان کی اساس کیخلاف ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے حافظ طاہر اشرفی نے ملاقات کی، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فکر پاکستان کیخلاف کوئی بھی قدم پاکستان کی اساس کیخلاف ہوگا یہ ملک اسلام کی وجہ سے قائم ہے، اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نہیں نکالا جا سکتا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلام تمام انسانیت کے حقوق کا محافظ ہے، اس کی تعلیمات امن پر مبنی ہیں،اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اسلام آئین اور ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟ راجا پرویز اشرف

مزیدخبریں