(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان تقرر کرنے کیلئے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے بنا ہی واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تھا ۔مری کوٹلی ستیاں نڑھ ہائی وے منصوبے کا بھی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنا تھا دونوں منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تختیاں اور نقاب کشائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کرکے روانہ ہوگئے، لوگ راہ تکتے رہ گئے، وزیراعظم واپس چلے گئے۔عوام کو کافی دیر انتظار کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وزیراعظم عمران خان واپس چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین سے مزید کتنے ارکان اسمبلی مل گئے۔۔جانئے