پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی 

Apr 23, 2021 | 20:02:PM
پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ 51 فیصد شرح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد، مالاکنڈ میں 24 فیصد اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 فیصد تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 15فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 10 فیصد رہی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19فیصد سے زائد جبکہ فیصل آباد میں 16فیصد رہی۔دوسری جانب لاہور کے 16 سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوز 86 فیصد بھرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی شہریوں سے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل