افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، شاہ محمود قریشی 

Apr 23, 2021 | 20:23:PM
افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، شاہ محمود قریشی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلے کا واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک اور افغان وزرائے خارجہ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغان امن عمل کے اہم موڑ پر سہ فریقی اجلاس کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے،ہمیں نہ صرف وزارتی سطح پر بلکہ سمٹ لیول کانفرنس کاانعقاد کرنا چاہئے ،بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغانیوں کے پاس کے ایک نادر موقع ہے ۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلے کا واحد راستہ جامع اور وسیع مذاکرات ہیں ،افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت افغانیوں کے بعد پاکستان نے چکائی ہے، ہمیں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، ایک پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں ہم نے افغان امن عمل سے متعلق سیرحاصل گفتگو کی ،اجلاس میں علاقائی روابط کے فروغ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا،ہم نے اقتصادی تعاون، غیرقانونی مائیگریشن کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی ،ان کاکہناتھا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے غیرقانونی مائیگریشن پرقابو پایا جاسکتا ہے ،افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سیاحت کا شعبہ ترقی کرلے تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں، وزیراعظم