کورونا بے قابو، پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں سکولز بند کر دیئے گئے

Apr 23, 2021 | 20:51:PM
کورونا بے قابو، پنجاب کے مزید 4 اضلاع میں سکولز بند کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے کے مزید 4 اضلاع میں سکولز بند کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 6 فیصد شرح کے اضلاع میں سکولز بند کرنے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ 4 مزید اضلاع کے سکولز بھی بند کر دئیے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں تمام سکولز بند کردئیے گئے، اگلے احکامات آنے تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولز بند رہیں گے۔
پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ اب جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر کے تمام سکولز بند کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مراد راس نے کہا کہ 17 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سکولز کھولیں گے۔
پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کے بعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔
اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والے اضلاع میں سکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلے ہی پابندی تھی ،آو¿ٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی