کورونا کا خوف۔۔بڑی با لی وڈ شخصیات بھارت چھوڑنے لگیں

Apr 23, 2021 | 20:59:PM
کورونا کا خوف۔۔بڑی با لی وڈ شخصیات بھارت چھوڑنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک کیا روانہ ہو ئے کہ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی دوسری لہر سے روزانہ 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اس صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔
 گوری خان اور آریان خان ممبئی سے نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ۔متعدد صارفین نے سخت برہی کا اظہار کیا اور ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھاگو سالو سب کے سب بھاگو، پبلک سب یاد رکھے گی، ایک نا ایک دن تو آوگے واپس‘۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی 4 سالہ بچی نےکمپیو ٹر کی نئی تاریخ رقم کردی